Monday 17 December 2012

Madani Phool 25


Jado ka shari Ilaj


Ilaj Guide In Urdu


پیٹ کا مرض

:مسٔلہ
ریسپیکٹڈ سر میری بچی کے پیٹ میں لمفی رطوبت بڑھی ہویٔی ہے۔ اس کے علاوہ وہ السر اور تیزابیت کا بھی شکار ہیں۔ براۓ مہربانی اس کے لیٔے ہمیں روحانی علاج عطا کریں۔ اللہ تعالٰی آپ کو بہتر جزا دے (افضل حق آصف)۔

روحانی علاج:
قبلہ امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ وظایٔف حاضر ہیں۔

1.بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر

یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ

غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔

2.وقتََا فوقتََا 33 بار

یَا سَلَا مُ

پانی پر دم کر کے مریض کو پلاتے رہیٔے۔ اوریہی وظیفہ 111 بار پڑھ کر روزانہ مریض پر دم کرنے سے انشاءاللہ شفاء ہو گی۔ جس وظیفہ کے لیٔے دُرودِ پاک کی تعداد مختص نہ کی گیٔی ہو اس کے اوّل و آخر تین تین بار دُرود لازمی پڑھ لیا کریں

3.اس کے علاوہ سات عدد چینی کی سفید پلیٹیں لے کر آپ اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں چلے جایٔں اورتعویزاتِ عطاریہ کے بستے سے 40 دن کا پلیٹوں کا کورس کروایٔیں ۔ طریقہ کار آپ کو وہاں پر موجود اسلامی بھایٔی بتا دیں گے۔ اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ بھی حاصل کیجیٔے۔ اگر آپ اپنے شہر کا نام بتاتے تو میں فیضان مدینہ کا ایڈریس بتا دیتا جس سے آسانی رہتی۔
اللہ تعالٰی آپ کی بیٹی کو شِفاء عطا فرماۓ اٰمین

ہیپاٹا یٔٹس بی کا علاج

:مسٔلہ
سر مجھے کافی سالوں سے ہیپاٹایٔٹس بی ہے۔ علاج بہت کروایا لیکن نیگٹو نہیں ہو رہا۔ براۓ مہربانی کویٔی نسخہ بتایٔیں۔ (جاوید بلوچ)۔

روحانی علاج:
1.امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ وظیفہ حاضر ہے۔ بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر

یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ

غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔

2.اس کے علاوہ پیارے بھایٔی آپ بُھنے ہوۓ چنے تقریبََا تین پاؤ لے کر اُن پر سے اچھی طرح چِھلکا اُتار کر اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لے جا کر تعویزاتِ عطاریہ والے اسلامی بھایٔوں سے دم کروا لیں اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیلِ اللہ حاصل کیجیٔے۔ انشاءاللہ عزوجل چند دِنوں میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ یہ بات تجربے سے ثابت ہے۔

خود اعتمادی کی کمی کا علاج

:مسٔلہ
سر براۓ مہربانی سیلف کُنفیڈینس کی کمی کاعلاج بتایٔے (گُل)۔

: روحانی علاج
قبلہ امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ وظایٔف حاضر ہیں۔

لا حَولَ وَلا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللہِ العَلِیِّ العَظِیم
اس ورد یعنی لا حول شریف کی کثرت کیجیٔے ۔ اور اسی ورد کو روزانہ ساٹھ 60 بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں ۔ انشاءاللہ عزوجل دل کی گھبراہٹ ، خوف و ہراس اور ہیزیٹیشن سے نجات حاصل ہو گی۔ اوّل آخر تین تین بار دُرود پڑھ لیں۔

یَا عَزِیزُ
اس ورد کو 41 بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جایٔز مقصد کیلیۓ جانے سے قبل پڑھ لیجیٔے، انشاءاللہ عزوجل وہ حاکم یا افسر مہربان ہو جایٔے گا۔ جس وظیفہ کے لیٔے دُرودِ پاک کی تعداد مختص نہ کی گیٔی ہو اس کے اوّل و آخر تین تین بار دُرود لازمی پڑھ لیا کریں


پنجوقتہ نماز کی پابندی کریں۔ نماز تو کسی بھی صورت میں نہ چھوڑیں۔ آپ خود بھی مدنی چینل دیکھا کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دلایا کریں
اللہ تعالٰی آپ کی تمام پریشانیاں دور کرے اٰمین

گھر میں لڑایٔیوں سے حفاظت کا وظیفہ

:مسٔلہ
جناب میرا مسٔلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں لڑایٔاں بہت ہوتی ہیں ۔ بھایٔی بھایٔی آپس میں لڑھ پڑتے ہیں ۔ براۓ مہربانی اس کا کویٔی حل بتایٔے۔

: روحانی علاج

یَا وَدُودُ
ایک ہزار ایک بار ،اوّل و آخر گیارہ گیارہ بار دُرود شریف پڑھ کر لاھوری نمک پی دم کریں پھر کھانے اور سالن وغیرہ میں یہی نمک استعمال کیا کریں ۔ جو جو کھایٔیں گے انشاءللہ عزوجل ان کی آپس میں محبت ہو جاۓ گی۔


وسوسوں کا علاج


:مسٔلہ
میں بہت بدنصیب ہوں۔ پچھلے کچھ مہینوں سے مجھے شیطانی وسوسے اور خیالات آ رہے ہیں۔ خاص طور پر انتہایّی مقدس ترین ہستیوں کے بارے میں ایسے ایسے خیالات آتے ہیں کہ۔۔۔۔
میں بہت پریشان ہوں ،لگتا ہے شایّد میں مسلمان ہی نہیں ہوں۔ میرے اندر منفی ایلیمینٹ بہت زیادہ ہیں، ہر چیز کے بارے میں ذہن میں نیگٹیو سوچ آتی ہے۔ میرا دماغ بھی کچھ سالوں سے صحیی نہیں ہے اس کا بھی بہت مسّلہ ہے۔ اور مجھے ڈپریشن کا بھی مرض لاحق ہے۔ بہت علاج کروایا لیکن بے سود۔۔
مگر یہ جو وسوسوں والا مسّلہ ہے یہ بہت ڈسٹرب کر رہا ہے۔ عبادت میں دل نہیں لگتا، نماز پڑھتا ہوں سکون نہیں ملتا اور نماز میں بھی وسوسے آتے ہیں۔ دل بجھ جاتا ہے۔
کاش! میں پہلے کی طرح اچھا مسلمان بن جاوّں جبکہ میرا ایمان مضبوط تھا اور وسوسے بھی نہیں تنگ کرتے تھے۔ اور اللہ و رسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت تھی۔
کاش میرا مسّلہ حل ہو جاےّ میں بہت پریشان ہوں۔
محمد وقاص،اسلام آباد


: روحانی علاج

پیارے بھایّی! واقعی جس حالت کا آپ نے ذکر کیا ہے بڑی تشویش ناک ہے۔ کیونکہ موجودہ دور ایسا پُر فِتن دور ہے کہ ہر طرف گُناہوں کی یلغار، ذرایّع ابلاغ میں فحاشی کی بھرمار اور فیشن پرستی کی پھٹکار نے معاشرے کو بے حیاء بنا دیا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ہر جگہ بے حیایّی اور فحاشی کی دعوت عام کی جا رہی ہے۔ ٹی وی ، فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کے ذریعے فحاشی کاسیلاب اُمڈ آیا ہے گھر سے باہر نکلو تو بازاروں میں بے پردہ عورتیں، جگہ بہ جگہ لگے ہوےّ بے پردہ اور عریاں عورتوں کے سایّن بورڈز گناہوں کی دعوتِ عام دے رہے ہیں۔ قوم کے مفکرین عُلما اکرام سر پکڑ کر رہ گےّ ہیں کہ آخر اس معاشرے کو اس بے حیایّی و عریانی سے کس طرح پاک کیا جاےّ۔ معاذاللہ آج تو یہ ٹرینڈ چلا ہے کی جس لڑکی کے بواےّ فرینڈز اور جس لڑکے کی گرل فرینڈز نہ ہوں اُن کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا۔
آہ! گناہوں کے سیلاب کی ہلاکت سامانیاں، یہ فحاشی اور عریانی کا طوفان،مخلوط تعلیمی نظام، مختلف شعبہ ہاےّ زندگی میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط، ٹی وی، فلمیں ،ڈرامےاور شہوت افزاء مناظر، رسایّل و جرایّد کے سیکس اپیل مضامین وغیرہ نے مل جل کر آج کے نوجوان کو باوّلا بنا ڈالا ہے۔ عربی مقولہ ہے، "الشباب شعبۃ من الجنون" یعنی جوانی دیوانگی ہی کا ایک شعبہ ہے، آج کے نوجوان پر شیطٰن نے اپنا گھیرا تنگ کردیا ہے، خواہ وہ بظاہر نمازی اور سنتوں کا عادی ہی کیوں نہ ہو، اپنی شہوت کی تسکین کیلیّے مارا مارا پھر رہا ہے، معاشرہ اپنے غلط رسم و رواج کے باعث بیچارے کی شادی میں بہت بڑی دیوار بن چکا ہے، امتحان، سخت امتحان ہے۔ مگر امتحان سے گھبرانا مردوں کا شیوہ نہیں۔ صبر کرکے اجر لوٹنا چاہیے کہ شہوت جتنی زیادہ تنگ کرے گی صبر کرنے پر ثواب بھی اتنا ہی زیادہ ملیگا۔ اگر شہوت سے مغلوب ہو کر اس کی تسکین کیلیّے ناجایّز ذرایّع اختیار کیّے تو دونوں جہانوں کا نقصان اور جہنم کا سامان ہے۔
آپ ناامید بالکل نہ ہوں بلکہ اللہ تعالٰی کی رحمت پر بھروسہ رکھیّے۔

مجددِ دین و ملت،ولیّی نعمت،امیر اھلسنت، بانی دعوتِ اسلامی مفکرِ اسلام، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے رسالے بنام"وسوسے اور اُن کا علاج" میں اس مرض کیلیّے علاج عطا فرمایّے ہیں، جو کے پیش خدمت ہیں۔ اس کے علاوہ اس پورے رسالے کے نیچے لنک دیّے گیّے ہیں۔ آپ سے مدنی التجا ہے کہ شیطان لاکھ سُستی دلایّے یہ چند صفحات کا رسالہ آپ ضرور بہ ضرور پڑھ کر چھوڑیں انشاءاللہ عزوجل آپ اپنے سینے میں مدنی انقلاب برپا ہوتا محسوس کریں گے۔

جسمانی کمزوری اور معاشی پریشانی


:مسٔلہ
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب میرا نام فخر علی ہے اور میں پاکستان سے ہوں، موجودہ رہایٔش انگلینڈ میں ہے ۔عمر چالیس سال ہے۔ جسمانی و اعصابی کمزوری بہت زیادہ ہے۔ بہت سے روحانی لوگوں نے جادو،بندش وغیرہ کے اثرات بتایٔے ہیں۔ اس سلسلے میں مہت رقم بھی خرچ کر چکا ہوں لیکن فا یٔدہ نہیں ہوا۔ آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ میرے لیے دعا کریں۔آپ اپنے علم کی روشنی میں معلوم کریں کہ کیا واقعی جادو کے اثرات ہیں۔ پچھلے پانچ سال سے مختلف پاکستان اور انڈیا کے مشہور ترین دوا خانوں سے علاج کروا چکا ہوں۔ لیکن بد قسمتی سے ہزاروں پاؤنڈ خرچ کرنے کے با وجود پہلے والے مسایٔل یعنی معدہ جگر کی خرابی، خون میں شدت، بدن پر خارش، اعصابی کچھاؤ، کمر درد ، ہڈیوں میں درد وغیرہ میں مبتلا ہوں۔ معاشی حالات بھی بہت تیگ ہیں۔ جس کی وجہ سے میں قرضے کے بوجھ تلے دب گیا ہوں۔ میں کویٔی حرام کام بھی نہیں کرتا۔ لیکن پتا نہیں کیوں مرے ساتھ ایسا ہے۔آپ میری رہنمایٔی فرمایٔیں اور میرے لیٔیے دعا فرمایٔیں۔ شکریہ



: روحانی علاج


نیچے دیٔے گیٔے امیج کو صحیح طرح پڑھنے کے لیٔے اس پر کلک کریں





گھریلو ناچاقیاں


:مسٔلہ
اسلام علیکم
میرا نام ۔۔۔۔ ہے میرا مسٔلہ یہ ہے کہ میرے شوہر ٹیچر ہیں اور وہ اپنی ایک سٹو ڈنٹ کی ناجایٔز محبت میں گرفتار ہیں۔ وہ میری کویٔی بھی بات نہیں سنتے۔ جب میں ان کو اس ناجایٔز کام سے منع کرتی ہوں تو وہ مجھے بھی اور بچوں کو بھی مارتے ہیں۔ میرے پاس رونے کے علاوہ کویٔی چارہ نہیں ہے۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ میرے اس مسٔلے کا روحانی حل کریں۔ میں آپ کی ساری زندگی احسان مند رہوں گی۔


:روحانی علاج



و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ
آپ کے اس مسٔلےکی کاٹ کرنے کے لیٔے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پاکستان ریکویسٹ سینڈ کی ہے ۔ آپ کی اس پریشانی کی کاٹ کی جاۓ گی۔ اس کے علاوہ آپ یہ
وظیفے کریں۔


(1)

یَا مُومِنُ

عشا کی نماز کے بعد " یَا مُومِنُ " گیارہ سو بار ( اول و آخر تین تین بار درود پاک) پڑھ کر یہ تصور جمایٔیں کہ میں عرش سے ساۓ میں کھڑی ہوں۔ اور میرا شوہر عرش کے نیچے ہے۔ پھر تصور میں ہی شوہر کے اوپر پھونک ماریں۔بات چیت کیٔے بغیر سو جایٔیں۔(مدت تا حصول مراد)



(2)


یَا مَا نِعُ

بیس (20)بار( اول و آخر ایک ایک بار درود پاک) سونے سے قبل بچھونے پر بیٹھ کر پڑھیں۔ انشا ٔ اللہ عزوجل ناراضگی دور ہو گی۔۔(مدت تا حصول مراد)


(3)
یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ

عصر کی نماز پڑھنے کے بعد سے لےکر غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔



مدنی التجا: عمل شروع کرنے سے پہلے حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کے نام کی گیارہ روپے کی نیاز اور کام ہونے کی صورت میں امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کے نام کی پچیس روپے کی نیاز تقسیم کریں۔ مطلوبہ رقم سے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے کتابیں خرید کر بھی تقسیم کی جاسکتی ہیں۔
پنجوقتہ نماز کی پابندی کریں۔ نماز تو کسی بھی صورت میں نہ چھوڑیں۔ آپ خود بھی مدنی چینل دیکھا کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دلایا کریں
اللہ تعالٰی آپ کی تمام پریشانیاں دور کرے اٰمین

40 Roohani ilaj 2


40 Roohani ilaj 1