Monday, 17 December 2012

Madani Phool 25


Jado ka shari Ilaj


Ilaj Guide In Urdu


پیٹ کا مرض

:مسٔلہ
ریسپیکٹڈ سر میری بچی کے پیٹ میں لمفی رطوبت بڑھی ہویٔی ہے۔ اس کے علاوہ وہ السر اور تیزابیت کا بھی شکار ہیں۔ براۓ مہربانی اس کے لیٔے ہمیں روحانی علاج عطا کریں۔ اللہ تعالٰی آپ کو بہتر جزا دے (افضل حق آصف)۔

روحانی علاج:
قبلہ امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ وظایٔف حاضر ہیں۔

1.بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر

یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ

غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔

2.وقتََا فوقتََا 33 بار

یَا سَلَا مُ

پانی پر دم کر کے مریض کو پلاتے رہیٔے۔ اوریہی وظیفہ 111 بار پڑھ کر روزانہ مریض پر دم کرنے سے انشاءاللہ شفاء ہو گی۔ جس وظیفہ کے لیٔے دُرودِ پاک کی تعداد مختص نہ کی گیٔی ہو اس کے اوّل و آخر تین تین بار دُرود لازمی پڑھ لیا کریں

3.اس کے علاوہ سات عدد چینی کی سفید پلیٹیں لے کر آپ اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں چلے جایٔں اورتعویزاتِ عطاریہ کے بستے سے 40 دن کا پلیٹوں کا کورس کروایٔیں ۔ طریقہ کار آپ کو وہاں پر موجود اسلامی بھایٔی بتا دیں گے۔ اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ بھی حاصل کیجیٔے۔ اگر آپ اپنے شہر کا نام بتاتے تو میں فیضان مدینہ کا ایڈریس بتا دیتا جس سے آسانی رہتی۔
اللہ تعالٰی آپ کی بیٹی کو شِفاء عطا فرماۓ اٰمین

ہیپاٹا یٔٹس بی کا علاج

:مسٔلہ
سر مجھے کافی سالوں سے ہیپاٹایٔٹس بی ہے۔ علاج بہت کروایا لیکن نیگٹو نہیں ہو رہا۔ براۓ مہربانی کویٔی نسخہ بتایٔیں۔ (جاوید بلوچ)۔

روحانی علاج:
1.امیرِ اھلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ وظیفہ حاضر ہے۔ بعد نمازِ عصر آنکھیں بند کرکے قبلہ رو بیٹھ کر

یَا اللہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحیمُ

غروبِ آفتاب تک پڑتے رہیٔے، پھر رو رو کر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنے جازٔ مقصد کیلیٔے دُعا مانگیٔے ، اذانِ مغرب شروع ہوتے ہی دُعا ختم کر دیجیٔے۔ جمعہ کے روز یہ عمل کرنا بہتر ہے اور روزانہ بھی کر سکتے ہیں مگر صرف نما زی ہی یہ عمل کرے، اوّل و آخر اور درمیان میں چند بار دُرود شریف پڑھ لیجیٔے۔

2.اس کے علاوہ پیارے بھایٔی آپ بُھنے ہوۓ چنے تقریبََا تین پاؤ لے کر اُن پر سے اچھی طرح چِھلکا اُتار کر اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لے جا کر تعویزاتِ عطاریہ والے اسلامی بھایٔوں سے دم کروا لیں اور تعویزاتِ عطاریہ فی سبیلِ اللہ حاصل کیجیٔے۔ انشاءاللہ عزوجل چند دِنوں میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ یہ بات تجربے سے ثابت ہے۔